بھٹکل:29؍نومبر(ایس اؤ نیوز) 18دسمبر 2021کو بھٹکل کی جے ایم ایف سی عدالت میں لوک عدالت کا انعقاد ہوگا، جہاں عدالت میں پینڈنگ معاملات اور عدالت کو آنے سےپہلے والےمعاملات کا تصفیہ کر نے کی اپیل کی گئی ہے۔
سنئیر سول منصف اور تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی کے صدر جگدیش شیوپوجے ، سول منصف اور تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی کے سکریٹری فواز پی اے نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی عدالت میں باقی معاملات اور سنوائی سے پہلے اپنے معاملات کو حل کرلینا چاہتے ہیں وہ پیشگی طورپر ضلع قانونی خدمات بورڈ اور تعلقہ قانونی خدمات کمیٹی سے رابطہ کرکے جانکاری حاصل کریں۔
انہوں نے بتایا کہ 14اگست کو بھٹکل میں منعقدہ لوک عدالت میں مختلف قسم کے کل 182معاملات کا تصفیہ ہواتھا۔ اور ایڈیشنل سول عدالت میں 111معاملات کو حل کیاگیا تھا۔ 30ستمبر کو منعقدہ لوک عدالت میں چیف سول عدالت کے 101اور ایڈیشنل سول عدالت کے 62معاملات کاتصفیہ ہواتھا۔سول عدالت میں 25معاملات پیش ہوئے تھے جس میں سے 7معاملات کو حل کرلیاگیا ، اسی طرح ایڈیشنل سول کورٹ میں ایک معاملہ کا حل نکالا گیا تھا۔